ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ماہر دانتوں کے ڈاکٹر کیرتی شٹی کو ہبلی میں دیا گیا ڈاکٹر وی وی سباریڈی ایوارڈ

بھٹکل کے ماہر دانتوں کے ڈاکٹر کیرتی شٹی کو ہبلی میں دیا گیا ڈاکٹر وی وی سباریڈی ایوارڈ

Fri, 16 Dec 2016 19:29:13    S.O. News Service

بھٹکل:16/ڈسمبر  (ایس او نیوز) انڈین ڈینٹل میڈیکل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا ڈینٹل میڈیکل ورکشاپ میں بھٹکل کے ماہر دانتوں کے ڈاکٹر کیرتی شٹی کو ریاستی سطح کا بہترین ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انتظام کئے جانے پر ’’ڈاکٹر وی وی سباریڈی ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا اور اُن کی تہنیت کی گئی۔

ڈاکٹر کیرتی شٹی اس سے قبل اترکنڑا ضلع  کے ڈینٹل میڈیکل اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے کئی ایک سماجی مصروفیات میں سرگرم رہے ہیں۔ تہنیتی پروگرام میں انڈین ڈینٹل اسوسی ایشن (آئی ڈی اے ) کے قومی صدر ڈاکٹر تلک راج ، ریاستی صدر شوبھن آلوا وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: